ایران کے پٹرولیم کے وزیرسید مسعود میر کاظمی نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی فراہمی میں امریکہ کی طرف سے عائد کی جانےوالی پابندیوں سے کسی طرح کی مشکل پیدا نہیں ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم خود یٹروکیمیکل کمپلیکسوں کی یونٹوں میں پٹرول تیار کرنے کی توانائی رکھتے ہيں ۔انھوں نے کہا کہ سال رواں کے آخر تک پٹرول کی ریفائنریاں کام کرنے لگيں گی اورسن دوہزار بارہ تک ہم خود دوسروں کوپٹرول برآمد کریں گے ۔ انھوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ ایران کے تیل کی فروخت کی راہ میں بھی مشکلات آرہی ہيں کہا کہ ہمارے تیل فروخت ہورہے ہیں اوراس طرح کی خبروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔اگرچہ امریکی صدر باراک اوبامہ ایران کے لئے پٹرول کی برآمدات پرپابندی کے قانون پردستخط کرنے والے ہيں لیکن ملت ایران ماضی کی طرح امریکہ کی اس سازش اور پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے کریگی ۔ واضح رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ملت ایران کو پابندیوں اور اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے اور جس صبر برد باری سے ملت ایران نے امریکہ کو اس کی چالوں میں ناکام بنایا ہے وہ بلا شبہ امریکہ پیش نظر ہے اور اچھی طرح سے یہ بات جانتا ہے کہ آج کا ایران 30 برس پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور مضبوط اور تجربہ کار ہے ۔ایران پیٹرول برامد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور اس فیلڈ میں اسنے ماضی کی نسبت جو ترقی و پیشرفت کی ہے اس کے پیش نظر پٹرولیم کے وزیرسید مسعود میر کاظمی کا یہ بیان کہ پٹرول کی فراہمی میں امریکہ کی طرف سے عائد کی جانےوالی پابندیوں سے کسی طرح کی مشکل پیدا نہیں ہوگی حقیقت کے بجز اور کچھ نہیں چنانچہ مبصرین ابھی سے ہی امریکی منصوبے کی ناکامی کی تصدیق کررہے ہیں ۔
........
/110
